بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی سفیر کی مجھ سے ملاقات کے بعد سپیشل برانچ کی میرے گارڈ سے پوچھ گچھ ،کیاہم پولیس سٹیٹ میں رہ رہے ہیں ،شیریں مزاری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اورسابق وفاقی وزیرشیریں مزاری نے کہاہےکہ حکومت ہماری ایک ایک سرگرمی پرنظر رکھے ہوئے ہے اوراب لگتاہے ہم کسی آزادملک میں نہیں پولیس سٹیٹ میں رہ رہے ہیں ،بدھ کو ٹوئٹرپراپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ مجھ سےملاقات کےلیے پاکستان میں روسی سفیر ڈینیلا گانیچ میری رہائش گاہ پرآئے اوراس ملاقات کادلچسپ پہلو یہ ہے کہ ملاقات کرکے روسی سفیر کے جانے کے فوری بعد سپیشل برانچ کے چند اہلکار میرے گھر کے باہر پہنچ گئے اورسیکورٹی گارڈ سے استفسار کیا کہ یہ کون ساسفیر تھااور یہ
کس وقت آیا اور کس وقت واپس چلا گیایہ توحالت ہے اب میرا غریب گارڈ بھلاانہیں اس ملاقات کے حوالے سے کیابتاتا اسے کیاپتاکہ کون آیاتھا۔