اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی جمعرات سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شریک اہم سربراہان مملکت سے وزیراعظم کی ملاقاتوں کویقینی بنانے کےلیے وزارت خارجہ کو اہم ٹاسک دےدیاگیا۔بدھ کونجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے دفتر خارجہ کویہ ٹاسک دیتے ہوئے بعض اہم ممالک کے سربراہان کی نشاندہی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان شخصیات سے کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ملاقاتوں کے لیے خصوصی توجہ دی جائے ،رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ کوخاص طورپرچین ،روس اوربھارت کے سربراہان سے وزیراعظم کی ملاقاتوں کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم نجی ٹی وی کے مطابق ابھی تک ان میں سےکوئی ایک ملاقات بھی باقاعدہ طور پرشیڈول نہیں ہوئی ،اجلاس 15-16ستمبر کوثمرقند میں ہوگا
شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس ،اہم سربراہان مملکت سے وزیراعظم کی ملاقاتوں کویقینی بنانے کےلیے وزارت خارجہ کو اہم ٹاسک دےدیاگیا








