اسلام آباد(ممتاز نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایک طرف تو چار ہزارمن آٹاہوچکاہےبجلی کابل،بچوں کی فیس اورمکان کےکرائےکےبعد توغریب مکمل برباد ہوچکاہے اوراس کے گھر کاچولہا بھی نہیں جل رہا تودوسری طرف حکمرانوں کاظلم اپنی انتہاء کوچھورہاہے بدھ کوکیے گئے اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ کابینہ کی تعداد 70تک پہنچ چکی ہے اور ڈالر240 میں بھی نہیں مل رہا
اس حکومت نے ملکی معیشت کی جوبربادی کی ہے اس کی بحالی توشاید سالوں میں ہی ممکن ہوگی شیخ رشید نے مولانافضل الرحمٰن کی اسمبلی کی مدت میں توسیع کی تجویز پرکہاکہ مولاناکی کم علمی کایہ عالم ہے کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کےبغیراضافہ نہیں ہوسکتا۔
شیخ رشید نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں موسمیاتی تبدیلیوں پرجس کاپاکستان اس وقت خو د سب سے بڑاشکارہے پرایشیائی ممالک کی کانفرنس ہوتی ہے اوراس میں نہ تو وزیراعظم اورنہ ہی وزیرخارجہ شریک ہوئے،جبکہ یہ موقع تھاکہ ہم دنیاکوبتاتے کہ پاکستان کس تباہی سے دوچارہے انہوں نے ایک بارپھر ستمبراکتوبرکوملکی معاملات کے حوالے سے اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ پوری حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے اوریہ سارے پنجے جھاڑ کر اس کے پیچھےپڑگئے ہیںلیکن یہ مقدمات اورپیشیوں سے عمران خان کے حوصلے کوپست نہیں کرسکیں گے اورحکمران ابھی سے عمران خان نے ستمبر میں جوکال دینے کااعلان کیاہے اس سے حواس باختہ نظر آتے ہیں۔









