بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی اصلاح اور مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا

ریاض (وقار نسیم وامق) مسجد الحرام میں کسوہ فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ اصلاح اور مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے جس میں ماہر کاریگروں نے اللہ کے گھر کے غلاف کے متعدد حصوں کی مرمت میں حصہ لیا.حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی اصلاح اور مرمت کا کام سال میں کئی بار کیا جاتا ہے ۔زائرین کی وجہ سے غلاف کعبہ کو مرمت کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لئے کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگروں کی ٹیم غلاف کعبہ کی اصلاح اور مرمت کے کام میں حصہ لیتی ہے اور غلاف کعبہ کو اس کی اصل شکل میں بحال رکھنے کا کام کرتی ہے۔غلاف کعبہ کو رکن یمانی سمیت حجرہ اسود اور چاروں اطراف سے مرمت کیا جاتا ہے۔