بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، متعددافسران تبدیل، حافظہ عثمان 3سال کیلئے جج سپیشل کورٹ کراچی تعینات

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی بیوروکریسی/پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے،گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ آڈٹ کے پی پشاور شاہ رحمان کا تبادلہ کرکے کنٹرولر اکاؤنٹس پاک فضائیہ (سی اے اے ایف) پشاور تعینات کردیاگیا۔گریڈ 20 کے کنٹرولر اکاؤنٹس پاک فضائیہ (سی اے اے ایف) پشاور سراج الحق کا تبادلہ کرکے چیف فنانس افسر پلاننگ ڈویژن اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے افسر طیب خان کو ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ آڈٹ کے پی پشاورتعینات کردیاگیا جو اس سے پہلے ملٹری فنانس وِنگ پشاور میں تعینات تھے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
دریں اثنا وفاقی حکومت کی جانب سے مِس حافظہ عثمان، جج سپیشل کورٹ (سی این ایس ون) کراچی مقرر کردیاگیا ہے ۔مِس حافظہ عثمان کا تقرر ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن مِس حافظہ عثمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں، نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔