بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکن قونصل جنرل کی حضرت شاہ شمس سبزواری کے دربار پر حاضری ،پھول چڑھائے

ملتان(سٹی رپورٹر)امریکن قونصل جنرل لاہور مسٹر ولیم کے ماکینی کی حضرت شاہ شمس سبزواری کے دربار پر حاضری ،مزار پر پھول چڑھائے۔امریکن قونصل جنرل لاہور مسٹر ولیم کے ماکینی نے دربار حضرت شاہ شمس سبزواری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور دربار کے احاطے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف درباروں اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔سینکڑوں سال قدیمی ورثہ کو محفوظ رکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ خوشی ہے کہ محکمہ اوقاف درباروں کی تزئین و آرائش اور صیح حالت میں برقرار رکھنے میں کوشاں ہے اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان ضیاء المصطفی نےامریکن کونسل جنرل لاہور مسٹر ولیم کے ماکینی کو حضرت شاہ شمس سبزواری کی تعلیمات کے حوالے سے بریفنگ دی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا