بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ ہائوس پرحملے کاازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ ہاؤس پر حملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔

عدالت نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجودگی کی خبر کے بعد پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کارکنان کے ہمراہ سندھ ہاؤس پہنچے جہاں ڈنڈے اور لوٹے اٹھائے مشتعل کارکنان نے سندھ ہاؤس پر حملہ کردیا۔