بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم اورنگزیب،جاوید لطیف ،ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف پنجاب ، کے پی میں مقدمات کئے جائیں گے ،فواد

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے سٹریٹجک میڈیا سیل کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی مہم چلانے پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف اور ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں مقدمات درج کریں گی جبکہ عدلیہ کو بھی اس معاملے کا ضرور نوٹس لینا چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جس طریقے سے یہ مہم چلائی گئی ہے افسوسناک ہے ،جاوید لطیف اس معاملے میں مرکزی ملزم ہیں ،مریم نوازکے حکم پر پی ٹی وی کو اس مہم کےلئے استعمال کیا گیا ہے ۔ ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر لوگ بھی اس میں ملوث ہیں اس لئے سب کے اوپر ایف آئی آرز ہوں گی ۔