لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے دیدار کے لئے چار کلو میٹر لمبی قطار لگ گئی، لندن کے 925 سالہ پرانے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ کا تابوت عوام کیلئے رکھ دیا گیا ہے جہاں تیز دھوپ اور بارش میں طویل انتظار کے بعد عوام کے پہلے اجتماع نے ملکہ برطانیہ کا آخریدی دیدار کیا۔ دسیوں ہزاروں لوگوں کو 48 گھنٹوں تک قطار میں لگنے کے بعد ملکہ کا دیدار کا موقع ملا جن کا تاتوب بدھ کی صبح ہی بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال متنقل کیا گیا تھا۔ ملکہ کے دیدار کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔
ملکہ الزبتھ دوم کے دیدار کیلئے لندن میں 4 کلومیٹر طویل قطار








