ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا کے کثیرالثقافتی ڈسٹرکٹ برامپٹن کے شئر کلیڈن میں سکھ جرنیل سنگھ بھنڈروالا لا پوسٹر پھاڑنے پر کشیدگی ، مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں بھارت نژاد شخص کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہید بھنڈروالا کے حوالے سے دو ویڈیو وائرل ہورہی ہیں، ایک میں بل بور آف کو نقصان پہنچانے اور ایک میں تصاویر پھاڑتے دیکھا جاسکتا ہے،اس حرکت میں ملوث افراد ریفرنڈم کی حمایت کرنے والوں کو طیش دلانے کی کوشش کی ہے۔ٹورنٹو کے ایک مندر کی دیوار پر گرافٹی سے “خالصتان زندہ باد” اور ہندوستان مردہ باد” لکھ دیا گیا۔ہندو اور سکھ کمیونٹی کی ایک دوسرے پر کشیدگی پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ۔مندر کی دیوار کو خراب کرنے کے الزام میں پولیس نے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا،سکھ آپریشن بلیو اسٹار میں شہید ہونے والے جرنیل سنگھ بھنڈروالا کو عظیم رہنما مانتی ہے،ٹورنٹو میں ریفرنڈم 18 ستمبر کو منعقد ہونگے۔اس سے قبل ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کاوشوں کے باوجود یہ برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں پرامن طور پر منعقد ہوچکے ہیں
کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل بھارتی لابی سرگرم ہوگئی








