بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم کارکنوں کا قیادت کا گھیراؤ، عامر خان کو جنازہ پڑھنے سے روک دیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن وسیم راجو کی نمازہ جنازہ میں بدمزگی پیدا ہوگئی۔
ایم کیو ایم قیادت کے لیے مشکلات پیدا ہوگئیں۔ کارکنان نے رہنماؤں کا گھیراؤ شروع کردیا۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نمازجنازہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ عامر خان نماز جنازہ پڑھنے پہنچے تو جنازے کے شرکاء نے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان سمیت دیگر رہنماؤں کو گھیر لیا۔
کارکنان نے ایم کیو ایم رہنماؤں پر شدید تنقید کی۔ اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور جنازے میں افراتفری مچ گئی۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کی شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم کے شہید کارکن کے جنازے میں عوام کے ہاتھ سے پٹائی ، عامر خان کے منہ پر جوتا مارا گیا اور گریبان پھاڑ دیا گیا۔
وہاں موجود لوگوں نے مشتعل افراد سے ایم کیو ایم کی قیادت کو محفوظ کیا۔ مشتعل افراد نے کہا کہ کارکنان مارے جارہے ہیں اور آپ حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔ عامر خان نماز جنازہ ادا کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

https://twitter.com/FahadPremier/status/1570378238391640064?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1570378238391640064%7Ctwgr%5Efc1de32618c81ad195a3baaa164e72ecf61ac7ea%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2373172%2F1