بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ کے چار سال کے تحائف کا آڈٹ شروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آڈیٹرجنرل آف پاکستان نےتوشہ خانہ کے چار سال کےتحائف کا آڈٹ شروع کر دیا ہے، آڈٹ حکام سابق وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان کو بیرونی ممالک سےملنے والے تحائف کا آڈٹ کررہے ہیں ، توشہ خانہ کے تحائف کا گزشتہ چار سال کا آڈٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وفاقی آڈٹ ڈائر یکٹوریٹ کو آڈٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو توشہ خانہ کاآڈٹ کر رہی ہے، قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے18اگست کو آڈیٹر جنرل کو توشہ خانہ کا گزشتہ چار برسوں کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کی تھی اور اس کی رپورٹ پی اے سی میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔