بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی آئین کے مطابق ہونی چاہئےچیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ساری کارروائی آئین کے مطابق ہونی چاہئے ، سندھ ہائوس کے باہر گذشتہ روز جوہوا وہ آزادی اظہاررائے کی منافی تھا، عدالت کو سیاسی عمل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سیاسی جلسوں سے تصادم اور امن و آمان کی صورتحال خراب ہونے کے بارے میں پہلی سماعت پر عدالت نے چاربڑی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی (ف) کے علاوہ تمام دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے ۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی پیر تک اپنی رپورٹ جمع کرانے اور آئین کے مطابق تمام کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزئد سماعت پیر تک ملتوی کردی۔