اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں اور انہیں 179 ممبران کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
رہنما ن لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں حاصل اراکین کی تعداد ظاہر کر دی۔

سابق گورنر سندھ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کو اب 179 ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہے، عمران خان کے اتحادی جن کے پاس 17 نشستیں ہیں یعنی پاکستان مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اب تک فیصلہ نہیں کیا، مطلب یہ تینوں جماعتیں عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔
IK has lost the mandate as is clear from following no’s
– out of 179 votes he had, 17 belong to coalition partners – BAP, MQM & PMLQ. They r undecided – means not with IK.
– About 20 PTI dissidents openly saying they r against IK.
– 179 minus 37= 142. He’s 30 short right now— Mohammad Zubair (@Real_MZubair) March 19, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے تقریباً 20 ممبران واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف ہیں یعنی 179 میں سے 37 ارکان کو نکال دیں تو عمران خان کو 142 ممبران کی حمایت حاصل ہے جس کا مطلب ہے کہ اب عمران خان کو اکثریت میں سے 30 ممبران کی کمی کا سامنا ہے۔








