بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترک بچے کا سیلاب زدگان کے حوالے سے پاکستان سفیر کے نام جذباتی خط

اسلام آباد(ممتازنیوز) ترک بچے نے سیلاب زدگان سے متعلق پاکستان سفیر کو خط لکھا ہے ، بچے نے لکھا ہے کہ میں پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر پریشان ہوں۔میں ان کے درد کو شدت کے ساتھ محسوس کرتا ہوں۔میری دعائیں ان (سیلاب زدگان) کے ساتھ ہیں۔میری والدہ سارا دن ان کے لیے تلاوت کرتی ہیں۔میرا خاندان ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے اسکول کے مطالعاتی دورے کے لیے 50 لیرے رکھے تھے۔یہ50 لیرے آپ کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھیج رہا ہوں۔