سمرقند(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے وہ اس اطمینان کے ساتھ سمرقندسے واپس جارہے ہیں کہ اب موسمیاتی تبدیلی کے بڑے خطرے سے متعلق تجدیدی بیداری موجود ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کو یہ ادراک کرنا ہےکہ یہ خطرہ ہماری تمام تر مادی ترقی کو تنزلی میں تبدیل اور ہمیں دہائیوں پیچھے کی پسماندگی میں دھکیل سکتا ہےاس لئے متحدہونے کی ضرورت ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ ہمیں پسماندگی میں دھکیل سکتا ہے،شہبازشریف








