تاشقند(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ ہیں اور اس لیے جتنا جلد ممکن ہو یہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے ازبکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو میں بتایا کہ کو بتایا کہ روس جتنی جلدی ممکن ہو یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے یوکرین کی قیادت نے مذاکراتی عمل سے پہلو تہی کی اور اپنے مقاصد جنگ سے حاصل کرنے پر مصر رہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر پوتن کو بتایا کہ یہ وقت جنگ کا نہیں۔ دنیا پہلے ہی بہت مسائل جیسے کورونا، موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ فروری میں روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور تاحال روسی فوجی وہاں موجود ہیں تاہم یوکرین نے بھی شدید مزاحمت دکھائی ہے اور دو شہروں سے روسی فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
یوکرین جنگ جلد ازجلد ختم کرنا چاہتے ہیں،پیوتن








