بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے حامد رضا کی ملاقات،ن لیگ کی مذموم مہم پر اظہاریکجہتی، مذہبی جنونی سابق وزیراعظم کو قتل کرنا چاہتے ہیں، چیئر مین سنی اتحاد کونسل

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے ملاقات کی ۔اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کے خلاف مذہب کے نام پر چلائی جانے والی مذموم مہم کی مذمت کرتےہوئے ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ اس معاملے پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام میں ن لیگی رہنماؤں کو بے نقاب کریں گے۔عمران خان نے حامد رضاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے خائف نہیں ہوں گے۔دریں اثنا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حامدرضانے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا ہے اور ایک مرتبہ پھر یہ عمران خان کے خلاف مزہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں جبکہ ہرذی شعور پاکستانی جانتا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جزبہ عشق رسول میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ۔انہوں نے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی مملکت بنانے کے لیے قدم اٹھایااور ان کے دور حکومت میں پہلی بار عید میلادالنبی سرکاری طور پر منائی گئی ملک بھر میں چراغاں کیا گیا تمام صوبائی حکومتوں کے گورنر ہاوسز میں چراغاں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے وزیر اعظم ہاوس سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں میلاد مناتے ہوئے محفل نعت کا انعقاد کیا جو اسلام کا ٹھیکیدار بننے والے نواز شریف اور ان کی جماعت ن لیگ نے نہیں کیا تھا عمران خان نے تصوف کے اوہر کام کرتے ہوئے القادر یونیورسٹی بنائی تاکہ بیرون ملک سے آنے والے لوگ تصوف اور روحانیت بارے جان سکیں لیکن بد قسمتی سے ن لیگ نے اس القادر یونیورسٹی کو بھی متنازعہ بنا تے ہوئے اسے بند کر دیا کیونکہ ن لیگ کا تعلیم کیساتھ دور دور کا تعلق نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ جاوید لطیف نے عمران خان کی حکومت کی جانب سے قادیانیوں کے لیے اقدامات اٹھانے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔علاوہ ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں صاحبزادہ حامد رضانے کہاکہ مذہبی جنونی عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں،پریس کانفرنس میں تمام تفصیلات رکھ دی ہیں۔

https://twitter.com/_SahibzadaHamid/status/1570462244231872514?t=IJg-05-HraNxPlNIgnvV_Q&s=08