لندن(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائدوسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر ان کی گہری نظر ہے ،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ،پہلے بھی ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اب بھی نکالیں گے ،کارکنان پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کےلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔وہ سابق سینیٹر وضلعی صدر مسلم لیگ (ن)خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفادار کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔انہوں نے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو ہدایات جاری کیں کہ پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پارٹ اپنی توانائیاں مزید بروئے کار لائی جائیں ،پارٹی عہدیداروں سمیت کارکنان اور یوتھ ونگ عہدیداران و دیگر ذیلی تنظیموں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
قومی مفاد مقدم ،ملک کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا اب بھی نکالیں گے ،نوازشریف








