بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرول کی قیمت میں کمی کی بجائے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اوگرا کی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی ذکر نہیں۔ وزیر اعظم آفس نے پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا آج بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان ہر 15 دن بعد کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ روز بھی اعلان نہیں کیا گیا اور آج بھی اعلان نہیں ہوا۔