بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ارب پتی تاجر اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ۔ اڈانی اس سنگ میل تک پہنچنے والے ایشیا کی پہلی شخصیت ہیں۔

فوربز کی ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق، اڈانی155اعشاریہ3ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں فرانس کے بزنس مین برنارڈ ارنالٹ155اعشاریہ 2ارب ڈالر کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 149 اعشاریہ 7ارب ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک273 اعشاریہ 5ارب ڈالر کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ جمعرات کو مقامی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ہوئی۔

لیکن اس گراوٹ کے باوجود اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔اڈانی گروپ کی تمام سات درج کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔

گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کو4فیصد تک اضافہ ہوا جس کے بعد اڈانی کی دولت میں 5اعشاریہ 2ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔ جب کہ ارنالٹ کی مالیت میں 2اعشاریہ 3ارب ڈالر اور بیزوس کی مالیت میں2اعشاریہ 3ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔