فیصل آباد( معظم رندھاوا) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے گزشتہ پانچ ماہ میں ملک کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا ما سوائے اس کے کہ نیب قوانین میں ترامیم کر کے ملک لوٹنے والوں نے این آر او 2 لیا ہے ۔فرخ حبیب کی جانب سے جاری اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی سے نیب عدالتوں میں زیر سماعت شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، سید یوسف گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت 50 ریفرنسز واپس ہو گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو بنیاد بنا کر مخصوص میڈیا میں ایک منظم مہم چلائی گئی اور اس مہم کی بناء پر مریم صفدر نے کئی پریس کانفرنسز کیں اب رانا شمیم نے اپنے بیان حلفی سے یو ٹرن لے لیا ہے لیکن مریم نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، رانا شمیم نے بے بنیاد بیان حلفی کے ذریعے سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور ہائیکورٹ کے موجودہ معزز جج کو متنازعہ بنانے کی شرمناک کوشش کی تھی۔
نیب قوانین میں ترامیم کر کے ملک لوٹنے والوں نے این آر او 2 لیا ہے،فرخ حبیب








