فیصل آباد( معظم رندھاوا) پنجاب پولیس میں تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر کے تھانوں میں قابل اور دیانت دار ایس ایچ او کی تعیناتیوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں سفارشی ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کے فرسودہ نظام کو تبدیل کر کے فوری طور ہر صوبہ بھر کے ضلعی پولیس افسران کو ایس ایچ اوز کی میرٹ پر تعینات کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ۔آئی جی پنجاب کی جانب سے ضلعی پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ضلع کے اعلی افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے کر ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں میں شفافیت اور میرٹ قائم کریں اور تمام ضلعی ہولیس افسران تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے خواہشمند ہولیس افسران سے تحریری درخواسیں وصول کریں ۔پولیس کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی امیدواروں کے انٹر ویو کر کے اہل امیدواروں کو تھانہ جات میں تعینات کریں ۔آئی جی پنجاب کی ہدائت پر پنجاب بھر میں پولیس افسران کی تھانہ جات میں تعیناتی کے نئے نظام کا آغاز ہو گیا ہے۔
پنجاب میں تبدیلی آ گئی،تھانوں میں ایس ایچ اوز اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات پر تعینات ہوں گے








