فیصل آباد( معظم رندھاوا) آئی جی پنجاب نے پولیس کو زیر حراست ملزموں پر تشدد کرنے سے روک دیا پولیس آفیسر کو زیر حراست ملزم کا آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت پرفارمہ پر کرنا لازمی قرار پنجاب پولیس کو جدید طرز پر تفتیشی نظام کو آگے بڑھانے کا حکم زیر حراست ملزم ہر جسمانی تشدد کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامتات دے دیے تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیس کی جانب سے زیر حراست ملزموں پر تشدد کے واقعات سامنے آنے پر آئی جی ہولیس نے صوبہ بھر کے ریجنل ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ ہولیس کو زیر حراست ملزم پر تشدد سے روکنے کے لیے تفتیشی افسران کو آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت فراہم کردہ پرفارمہ جاری کریں جس میں زیر حراست ملزم کی گرفتاری کی وجوہات بیان کرنے اس ہر تشدد نہ کرنے اور چوبیس گھنٹوں میں عدالت کے سامنے ہیش کرنے کا زمہ دار ہو گا اس پرفارمہ کے تحت زیر حراست ملزم کو اپنی گرفتاری سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کا حق حاصل ہو گا پولیس کی جانب سے دیے جانے والے اس پرفارمہ کو زیر حراست ملزم کے حقوق کے لیے استعمال کیا جائے گا
آئی جی پنجاب نے پولیس کو زیر حراست ملزموں پر تشدد کرنے سے روک دیا








