اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔
عمران خان نے بتایا کہ انہیں معلوم ہےکچھ لوگوں اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے تنبیہ کی کہ کوئی انہیں بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔
عمران خان نے کورکمیٹی ارکان کوپارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کرنےکو کہا اور پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگراں بنا دیا۔
عمران خان نےکہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنطیمیں فعال چاہئیں، عمران خان نےکورکمیٹی ممبران کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کا بھی کہا۔









