جامشورو(ممتازنیوز)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سکندرعلی راہپوٹوکے گودام میں چھپایاگیا امدادی سامان سیلاب متاثرین نے پتہ چلنے پر تالے توڑ کر نکال لیا۔اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہوئی جس میں سیلاب متاثرین ایک گودام سے سامان اٹھارہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں دعویٰ کیا کہ جامشورو سے پیپلزپارٹی کے ایم این اے سکندعلی راہپوٹو کے گودام میں چھپایا ہوا سیلاب متاثرین کا مال سیلاب متاثرین نے پتہ چلنے پر گودام کے تالے توڑ کر نکال رہے ہیں۔واضح رہے کہ سند ھ میں سیلاب زدگان کے لئے آنے والے امدادی سامان کی بے ضابطگیوں سے متعلق آئے روز سوشل میڈیاپرویڈیوزوتصاویر وائرل ہورہی ہیںاس سے پہلے دوروزقبل تصاویرشیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا گیاتھاکہ سیلاب زدگان کے لئے بھجوائے گئے خیمے وڈیروں نے ٹریکٹر ٹرالیوں پر لگالئے ہیں۔
جامشورو پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے گودام میں چھپایا ہوا سیلاب متاثرین کا مال سیلاب متاثرین نے پتہ چلنے پر گودام کے تالے توڑ کر لوٹ لیا۔
👏 👏 👏 pic.twitter.com/YiFpf71zzK— Asif Emaan (@asifemaann) September 18, 2022









