لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ان کی نئی تصویر جاری کی ہے۔
شاہی خاندان نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر الزبتھ دوم کی یہ تصویر جاری کی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔
ملکہ الزبتھ دوم اتنے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ تھیں۔
Ahead of Her Majesty The Queen’s State Funeral, a new photograph has been released.
The photo was taken to mark Her Majesty’s Platinum Jubilee – the first British Monarch to reach this milestone.
Tomorrow, millions will come together to commemorate her remarkable life. pic.twitter.com/UyVfjVvJgw
— The Royal Family (@RoyalFamily) September 18, 2022
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا کہ آج، لاکھوں لوگ ان کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
یاد رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر یعنی آج ادا کی جائیں گی۔









