لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مسلم لیگ نے رہنماؤں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف ATA 9/11X3کے تحت مقدہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مزہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جاے گی pic.twitter.com/BcSzoplf3m
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) September 19, 2022
ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیرِ داخلہ پنجاب نے کہا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔









