بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیوایم رہنما کشور زہرہ کا کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج

اسلام آباد(ممتاز نیوز )قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس،ممبر انسانی حقوق کمیٹی/ سئنیر رہنما ایم کیو ایم پاکستان کشور زہرہ کا کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج ،ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کر دیا،اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کشور زہرہ نے کہاکہ بے گناہ کارکنان کے سفاکانہ اور ماورائے عدالت قتل پر انتہائی تشویش ہے،یہ قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،کراچی میں کارکنان کے ساتھ پیش آنے والی ان انسانی حقوق کی پامالیوں کی ایم کیو ایم شدید مذمت کرتی ہے،ایم کیو ایم کارکنان کے سفا کانہ قتل عام کے خلاف پارلیمانی اور حکومتی سطح پر فوری اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے،اسلامی جمہویہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،ایم کیو ایم کارکنان کی مسخ شدہ لاشیں ملنا بنیادی انسانی حقوق کی عدم موجودگی کی واضح مثال ہے،ایم کیو ایم کے تین کارکنان کی اندرون سندھ سے ملنے والی لاشیں مہاجر سندھی فسادات کی آگ کو ہوا دے رہی ہیں،اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ مہاجروں کی اس نسل کشی کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایم کیو ایم جرائم میں ملوث کارکنان کا دفاع کبھی بھی نہیں کرتی،جرائم میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے قانونی طریقہ کار کے تحت کاروائی ہونی چاہیے،ان انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا کمیٹی سختی سے نوٹس لے اور اس کے تدارک کے لیے حکمت عملی مرتب کرے،کارکنان کو انصاف اور انسانی حقوق کے تحفط کے لیے اس کمیٹی کو ہر ممکن حد تک اقدامات اٹھانے چاہیں