اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں سے متعلق کیس سے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف دائر دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کے سوا دیگر دفعات کے تحت مقدمہ چلے گا۔









