بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  رہائی کے بعد شہباز گل کی عمران خان سے پہلی ملاقات،تھانے اور جیل میں گزرے وقت سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے پارٹی کے مرکزی رہنما شہباز گل نے رہائی کے بعد بنی گالہ میں پہلی ملاقات کی اور انہیں تھانے اور جیل میں گزرے وقت سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز گل نے جیل میں گزرے وقت پر عمران خان سے تفصیلی بات کی، عمران خان نے شہباز گل پر تشدد کی سخت مذمت کی، عمران خان نے کہا کہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے کہ تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے، ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھیوں کے ساتھ برا سلوک امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر شہبازگل نے عمران خان کو یقین دلایاکہ وہ پارٹی اور عمران خان کے مشن کےلئے پوری تندہی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور کسی قسم کے ہتھکنڈے اس حوالے سے ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکے۔