بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر توجہ دینا ہوگی،سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر توجہ دینا ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے سیلاب سے شدید متاثرہ گاؤں شیر قلعہ اور بوبر میں خیمہ بستیوں کا دورہ کیا ہے۔
سراج الحق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی سیاسی چپقلش پر تنقید کی اور کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو باہمی مشاورت کیساتھ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر توجہ دینا ہوگی اور اعلان کردہ پیکیچ فوری متاثرین کو پہنچانا ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ بصورت دیگر 6 لاکھ سے زائد حاملہ خواتین سے جنم لینے والے بچے بغیر چھت کے بیماریوں کیساتھ پیدا ہونگے ، جو ایک بڑا ڈیزاسٹر ثابت ہوگا۔