بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ پرڈی جی ہیلتھ سروسز کے پی عہدے سے فارغ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گُل کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرصاحب گل نے عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کیےتھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے ڈاکٹر صاحب گُل کو ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسزرپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور ڈاکٹر سعید گُل کو ڈی جی ہیلتھ کی اضافی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف کوئی بھی پیغام یا میسج نہیں کیا، محکمے نے زیادتی کی ہے، اس سے متعلق کچھ علم نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف میرےخلاف ہے، برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا، میں سرکاری ملازم ہوں تمام حقائق سے بخوبی آگاہ ہوں۔