بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی والوں کے لیے خوشخبری،بجلی سستی ہونےکاامکان

کےالیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی درخواست کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 21 پیسے کم کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ کمی کی درخواست اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کےالیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت کم ہونے سے کراچی والوں کو 7 ارب 21 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔