پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنے بڑھے ہوئے وزن اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی کہانی سنائی ہے۔
ایان علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سخت ورزشیں کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ایان علی کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ بیماری کارڈیو مایوپیتھی (دل کے پٹھوں کا سخت ہو جانا اور دل کو خون کو پمپ کرنے میں دشواری پیش آنا) اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (ذہنی بیماری) کی تشخیص کے بعد میرا وزن کم کرنے کا سفر، میرا وزن کس طرح 60 کلو سے 100 کلو تک بڑھ گیا تھا اور بعد ازاں میں نے اپنا وزن واپس 58 کلو تک واپس کم کر لیا، مجھے یقین ہے کہ میرے وزن کم کرنے کا یہ سفر آپ سب کے لیے بھی حوصلہ افزا ہوگا۔









