بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے نیویارک پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف

نیویارک (ممتاز نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے نیویارک پہنچ گیاہوں، سیلاب کی وجہ سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے سے پیدا ہونے والے گہرے غم اور درد کی کہانی دنیا کو بتاؤں گا۔منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کو پاکستانی کہانی سنانے کے لیے نیویارک پہنچ گیا ہوں، وہ کہا نی جو سیلاب کی وجہ سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے سے پیدا ہونے والے گہرے غم اور درد کی کہانی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب اور دوطرفہ میٹنگوں میں پاکستان کے مسائل کا مقدمہ پیش کروں گااور دنیا کی فوری توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرونگا۔