میکسیکو سٹی(انترنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں زلزلے کی سالگرہ کے روز ایک اور زلزلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو میں 7.6 شدت کے زلزلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ زلزلہ گزشتہ سال آنے والے زلزلے کے دن آیا۔زلزلے سے گھبرا کر لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔
رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں زلزلے سے بجلی کے نظام میں خلل پڑنے سے بجلی منقطع ہوگئی۔
🔴 A powerful 7.5 magnitude #earthquake shakes Mexico. pic.twitter.com/xIKGKmzMWp
— PakWeather.com (@Pak_Weather) September 19, 2022
زلزلے سے ایک شخص شاپنگ مال کی چھت گرنے جبکہ دوسرا ایک اسٹورکا حصہ منہدم ہونے سے ہلاک ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متعدد اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی تھی۔









