بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد میں پب جی گیم اکاؤنٹس کی فروخت میں ملوث دو افراد گرفتار

فیصل آباد(ممتازنیوز) فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے موبائل گیم ’پب جی‘ کے اکاؤنٹس بیچنے اور دھوکہ دہی پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملزمان حسن شاکر اور امیر حمزہ شکایت کنندہ افراد سے ’پب جی‘ اکاؤنٹس بیچنے کی غرض سے آٹھ لاکھ 20 ہزار روپے لیے۔
سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف پریوینشن آف الکٹرانک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
فیصل آباد شہر میں ہی ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ظہیر بابر نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ادارے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور بلیک میلنگ میں بھی ملوث ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔