بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم اور رانا ثنا ملاقات کا ثمر، 2 لاپتا کارکنان بازیاب

کراچی(ممتازنیوز) ایم کیو ایم اور وزیر داخلہ رانا ثنا ملاقات کا ثمر سامنے آ گیا، 2 لا پتا کارکنان بازیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ملاقات کا بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، ایم کیو ایم کے دو لا پتا کارکنان بازیاب ہو گئے۔
بازیاب ہونے والے کارکنان کا تعلق قصبہ علی گڑھ سے ہے، جو کئی سال سے لا پتا تھے، کارکنان کی شناخت ریاست اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان کی بازیابی کی تصدیق کر دی، یہ دونوں کارکنان 2015 سے لا پتا تھے۔