بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ جموں کشمیر میں مداخلت کی اپیل کرے،عبدالحمید لون

اسلام آباد(ممتاز نیوز) جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام افکار صوفیاء و کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حریت رہنما عبدالحمید لون ، مفتی نوید الحسن مشہدی ، مولانا نور الحق قادری ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر جلالی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔
پروفیسر ڈاکٹر ظفر جلالی،حریت رہنما عبدالحمید لونو دیگر رہنماوں نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب میں عبدالحمید لون حریت رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں بھارت کا غیر قانونی تسلط قائم ہے،مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے ،مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی فسطائی حکومت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں،مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلم تشخص کو مکمل طور پر ختم کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے،کشمیری مسلمانوں کو زبردستی ہندؤ بنایا جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے پر عمل شروع ہوچکا ہے،مقبوضہ جموں کشمیر پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،حکومت پاکستان کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے چھٹکارا دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ۔عبدالحمید لون نے کہا کہ حکومت پاکستان سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد سے اب آگے بڑھے،امت مسلمہ کی غفلت کی وجہ سے مسلمان زوال کا شکار ہیں ،ہمیں اتحاد اور اتفاق سے آگے نکل جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ جموں کشمیر میں مداخلت کی اپیل کرے۔کشمیری عوام کو استصواب رائے کے زریعےسے اپنے مستقبل کے حق دیا جائے ۔