اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فوادچودھری نےالیکشن کمیشن کےشوکاز نوٹسز کو چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے الیکشن کمیشن کےشوکاز نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عمران خان اور فوادچودھری نے فیصل چودھری کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار حاصل نہیں آئین کےمطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کوتفویض نہیں کیےجاسکتے۔
درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری شوکاز نوٹسز آئین وقانون کیخلاف ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 4 اور 10 آئین سے ماورا ہیں الیکشن کمیشن کےممبرسندھ اپنےخلاف مبینہ توہین کے مقدمے کے خود جج ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عمران خان اور فوادچودھری کی درخواست پر جسٹس جوادحسن کل سماعت کریں گے۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کر دیا








