اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اقلیتی ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ شوکازنوٹس ابھی تک نہیں ملاپتہ نہیں بھیجا گیا یا نہیں، جب ملے گا تو اس کا خود ہی جواب دوں گا،اپنے تحفظات پارلیمانی پارٹی میں رکھتا رہا ہوں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ عمران خان اچھے انسان ہیں مگر ان کے اردگرد لوگ ٹھیک نہیں ، عمران خان کے فوکل پرسن کے گفتگو دیکھ لیں ، کیسے کہہ دوں کے پی ٹی آئی چھوڑدی، پاکستان تحریک انصاف کا ایم این اے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کرانے کےلئے عمران خان میرے پاس آئے تھے ، گورنر سندھ نے کہا کہ رمیش کمار کی اوقات کی ہی کیا ہے اس بیان پر افسوس ہوا، میری اوقات یہ ہے کہ عمران خان خود میرے پاس آئے تھے ۔اس سوال پر کہ وہ کون سی پارٹی جوائن کریں گے؟رمیش نے کہا کہ جو پاکستان کےلئے بہتر ہوگا کروںگا۔
عمران خان اچھے انسان ،اردگرد لوگ ٹھیک نہیں، رمیش کمار








