بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا میں ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک سے مرنے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ہر 4 سیکنڈ میں ایک فرد بھوک سے مرجاتا ہے۔ یہ انکشاف200 سے زیادہ این جی اوز نے ایک کھلے خط میں کرتے ہوئے بھوک کے بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی اقدامات پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 238 این جی اوز بشمول آکسفیم اور سیو دی چلڈرن نے ایک کھلے خط کو جاری کیا۔اس خط میں کہا گیا کہ ʼدنیا بھر میں 34 کروڑ 50 لاکھ افراد کو خوراک دستیاب نہیں، اس تعداد میں 2019 سے دگنا اضافہ ہوا ہےʼ۔خط کے مطابق عالمی رہنماؤں کی جانب سے 21 ویں صدی میں قحط سالی کے خاتمےکے وعدوں کے باوجود دنیا بھر کے 45 ممالک میں 5 کروڑ افراد قحط سالی کی زد میں ہیں۔