اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے۔
حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئ کال ہی نہیں دی ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شائد ہی اسلام آباد نے پہلے دیکھے ہوں ، الیکشن کراؤ اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو pic.twitter.com/tnrAz0Ff22
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 21, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی اور ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شائد ہی اسلام آباد میں پہلے دیکھے ہوں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کراؤ اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔









