فیصل آباد( معظم رندھاوا) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہر قسم کے تقرر و تبادلوں پر پابندی کے با وجود پٹرولنگ پولیس کے 2 ,سب انسپکٹروں سمیت 8 پولیس اہلکاروں کے تبادلے بدھ کو یہاں پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد پٹرولنگ ہولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و ضلعی الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرر و تبادلوں پر پابندی کو ہوا میں اڑا دیا گیا پٹرولنگ پولیس نے مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے تبادلہ جات نہ کرنے کے حکم کے با وجود سب انسپکٹرمحمد نواز کو ساہیانوالہ سے 396 گ ب نوید مشتاق سب انسپکٹر کو اصغر آباد سے ساہیانوالہ فیض رسول اے ایس آئی ساہیانوالہ سے چرانوالی محمد یونس اے ایس آئی اے وی ایل سے ساہیانوالہ تبدیل کر دیا ہے جبکہ کانسٹبلان مظفر ، شمشیر، کاشف اور خالد محمود کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی، پٹرولنگ پولیس کے متعدد اہلکاروں کے تبادلے








