نیویارک(ممتاز نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کو خوارک کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے بچوں کی خوارک تیار کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں کی خوارک کی عطیات کو مزید بڑھا دیں۔بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک سے سیلاب کی امداد ی اور بحالی کی کاروئیوں کے حوالے سے ویڈیوپیغام میں کہا کہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے، قومی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ افواج پاکستان اور دیگر تمام امدادی اداروں نے متاثرین کے لیے کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کو خوارک کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے بچوں کی خوارک تیار کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں کی خوارک کی عطیات کو مزید بڑھا دیں، میں انکا پہلے سے عطیات کیے گئے خوارک پر انکا شکریہ عطاکرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اب بھی جن علاقوں میں بچوں کی خوارک کی کمی ہے اسکو جلد پورا کر لیا جائیگا۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے بھرپور امداد پر مخیر حضرات کادل شکریہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں دنیا کے سامنے ہیں، میں نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کیاہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کو خوارک کی کمی کا سامنا ہے،شہباز شریف








