فصل آباد( معظم رندھاوا) چک جھمرہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے ڈوولفن پولیس کا اہلکار بھی زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے کیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پو لیس زرائع کے مطابق آج بدھ کے روز یہاں چک جھمرہ کے علاقے چک نمبر 126 رب کے قریب ڈاکووں کا ایک منظم گروہ شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو رہا تھا کہ اسی اثناء میں ڈوولفن ہولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جن کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکووں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے جبکہ فائرنگ کے دوران ان کا ایک ساتھی ہولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت اسد عرف ناظم اور امتیاز کے نام سے یوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے
فیصل آباد،مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکوہلاک ،ایک فرار








