لاہور(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کی قیادت اور پارٹی تنظیم ہر سیاسی چیلنج کے لئے تیار رہے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پہنچے ہیں جہاں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ان کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا جس میں اجلاس میں صوبائی صدر یاسمین راشد ، حماد اظہر ، بریگیڈئیر رایجاز شاہ نے شرکت کی اور مختلف اضلاع کے عہدیدار بھی شریک ہوئے ۔
اجلاس کے دوران سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب کی صورتحال پر بریف کیا اور پارٹی کی پنجاب میں فعالیت اور سیاسی چیلینجز پر بھی بات چیت کی گئی ۔
اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ملک کا مفاد اور عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ حکومت سے جلد نجاد ملے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ایوان وزیراعلیٰ میں پارٹی رہنمائوں اور وفود کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان وزیراعلیٰ میں پارٹی وفود کے ساتھ ملاقاتوں میں عمران خان پارٹی کی تنظیم سازی پر اہم مشاورت کر رہے ہیں۔
اسکے علاوہ عمران خان سے وسطی پنجاب کہ صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری جنرل میاں حماد اظہر نے ملاقات کی۔
پنجاب کی قیادت اور پارٹی تنظیم ہر سیاسی چیلنج کے لیے تیار رہے، عمران خان








