بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 اسحاق ڈار کو ڈاکٹر نے سفر کی اجازت دیدی،جلدپاکستان واپسی کاخواہاں،عدالتی سماعت کاحصہ بننے کو تیارہوں،سابق وزیرخزانہ

لندن (ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنماو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نے انہیں مشروط طور پر برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے، وہ پاکستان واپس آنے کے خواہاں اور عدالتی سماعت کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ بدھ کو عدالت میں پیش کی جانے والی پٹیشن سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 15 دن میں پاکستان آنے کے خواہاں ہیں، اس لئے احتساب عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کرے اور درخواست گزار کو اس مقدمہ میں فیئر ٹرائل کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ان کا پاسپورٹ 2018 ئ میں عمران خان کی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور تمام سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ نیا پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے حال ہی میں انہیں نیا پاسپورٹ جاری کیا ہے جس کی بنیاد پر وہ سفر کر سکتے ہیں ۔اسحاق ڈار نے کہاکہ انہوں نے نیب کے نوٹسز کو کبھی بھی ارادی اور غیر ارادی طور پر نظر انداز نہیں کیا۔