بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ یو اے ای کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال انتقال کر گئے ،پارٹی رہنماؤں کی تعزیت

   دبئی،اسلام آباد (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال انتقال کر گئے، وہ  طویل عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، مرحوم ایک سادہ لوح انسان اورپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مخلص لیڈ ر تھے،مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل وہ پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے اہم عہدے پر فائز اور محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہوں نے پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں، چودھری ظفر اقبال کی پارٹی کے لئے خدمات کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ قیادت نے انہیں مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا اس طرح وہ تا دم مرگ (تا حیات) پی ایم ایل این امارات کے جنرل سیکرٹری رہے۔ادھر چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر اسحاق ڈار، جنرل سیکرٹری چودھری نور الحسن تنویر، پی ایم ایل این امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل، پی ایم ایل این امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر، مسلم لیگ ن کے کوآرڈی نیٹرانٹرنیشنل افیئرزفار یو اے ای اینڈ بحرین ملک دوست محمد اعوان، پی ایم ایل این دبئی کے صدر عامر سہیل گھمن، نائب صدر محمد شہزاد بٹ، غلام محی الدین، پی ایم ایل این منارٹی ونگ امارات کے صدر جان قادر، پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس و دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعابھی کی۔